وزیراعظم عمران خان کی گوادر میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت - PAK NEWS

PAK NEWS

پاکستان کی علاقائی اور صوبہ جات کی خبروں کا بہترین مرکز

test banner

Breaking News

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, 12 May 2019

وزیراعظم عمران خان کی گوادر میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد: 
وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور شہید سیکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے گوادر میں دہشت گردوں کی جانب سے فائیو اسٹار ہوٹل پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے جب کہ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی تعریف بھی کی۔ عمران خان نے دہشت گردوں کےآپریشن کے دوران شہید سیکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
عمران خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے قیمتی جانوں کو بچایا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اس حملے سے اقتصادی منصوبوں کوناکام بنانے کی کوشش کی گئی تاہم دہشت گرد عناصر کو مذموم مقاصد 
میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں حملہ آوروں نے داخل ہوکر سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شہید ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں حملہ آوروں نے داخل ہوکر سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شہید ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Responsive Ads Here